پاکستان میں 30 لاکھ سے زائد بچوں کی زندگیاں خطرے میں، عالمی ادارے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

نیویارک (پی این ایس) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں آئے تباہ کُن سیلاب کی وجہ سے 30 لاکھ سے زائد بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ عالمی ادارے یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور غذائی قلت کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نجات حاصل کرنے کے لیے مدد کی ضرورت ہے۔ یونیسیف متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئےخاندانوں اور بچوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پاکستان میں موجود سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

پاکستان میں حالیہ مون سون کی بارشوں سے 33 ملین افراد متاثر ہوئے، جن میں تقریباً 16 ملین بچے شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close