اسلام آباد (پی این آئی) انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے خاتون مجسٹریٹ اور اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آج 12 بجے دن طلب کر لیا۔ اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ملزم عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے جج سے استدعا کی کہ میرے مؤکل کو ضمانت دی جائے۔
جج راجہ جواد عباس حسن نے جواب دیا کہ اس کی مثال نہیں، جو عدالت آتا ہے اسے ضمانت ملتی ہے۔ بابر اعوان نے عدالت میں عمران خان کی ضمانت کے لیے تحریری درخواست جمع کرا دی۔ یہ بات اہم ہے کہ اس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی تین دن کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی جو آج ختم ہو گئی۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں