ملک کی تین بڑی موٹرویز اور ایکسپریس ویز کو سفر کے لیے خطرناک قرار دے دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) ملک بھر میں سیلاب اور طوفانی بارشوں کی شدت سے بڑی شاہراہوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے نیشنل ویز اینڈ موٹروے پولیس نے تین موٹرویز اور ایکسپریس ویز کو عام نوعیت کے سفر کے لیے خطرناک قرار دے دیا ہے، اس سلسلے میں جاری سفری ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کا کہا گیا ہے۔ موٹرویز اینڈ ایکسپریس ویز پولیس حکام کے مطابق موٹروے پولیس نے شہریوں کو اسلام آباد پشاور موٹروے (M-1)، ہزارہ ایکسپریس وے، (E-35)، مری ایکسپریس وے، (N-75) اور سوات ایکسپریس وے (M-16) پر غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے پولیس کی عوام کو سیلاب کے خطرے کے پیش نظر متاثرہ قومی شاہراہوں پر سفر نہ کرنے کی ہدایات ہیں۔آئی جی موٹروے پولیس خالد محمود کی سیلاب کے پیش نظر قومی شاہراہوں پر افسران کو الرٹ اور چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں