فواد چوہدری نے مولانا فضل الرحمان کی تقریر کو ڈرے،سہمے ہوئے گیدڑ کی تقریر قرار دے دیا

اسلام آباد (آئی این پی ) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے خلاف جو پرچہ درج کیا گیا وہ جھوٹا اور غلط ہے ، قانونی طور پر عدالت میں جانے کیلئے ضمانت کی درخواست کرنی پڑتی ہے ، جو ایف آئی آر درج کی گئی وہ جلد ختم ہوجائے گی ، جو مولانا فضل الرحمن کی گزشتہ رات کی تقریر ڈرے ہوئے سہمے ہوئے گیدڑ کی تقریر تھی ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا فضل الرحمن کا کہنا تھا بین الاقوامی میڈیا اور اداے عمران خان کے ساتھ مل گئے ہیں۔ وہ اپنی شکست کا اعتراف تھا ،

جو یہ احمقانہ حرکتیں کررہے ہیں۔ اس کا نتیجہ بھگتیں گے ، اس جدوجہد کا آخری مرحلہ شروع ہوچکا ہے ، اگر اللہ کی مدد شامل رہی تو 10ستمبر تک اس امپورٹڈ حکومت سے جان چھڑا لیں گے ۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close