اسلام آباد(پی این آئی)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ کوشش ہوگی عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہو اور ہم ان کو عدالت سے ہی گرفتار کرلیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئیرانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان نے جج کے خلاف توہین آمیز گفتگو کی اور دھمکیاں دیں، وہ جس جیل میں چاہیں گے انہیں وہیں رکھیں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں کسی جگہ کو سب جیل بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ گلوکار سلمان احمد کو عمران خان کی جان کو خطرے کے حوالے سے اطلاع ہے تو ہمیں دیں، ورنہ غلط اطلاع دینے پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں