پھر احتجاج شروع، ہزاروں کسان نعرے لگاتے ہوئے نئی دہلی میں داخل ہو گئے

نئی دہلی (پی این آئی) بھارت میں کسانوں نے ایک بار پھر احتجاج شروع کر دیا ہے اور رکاوٹیں توڑتے ہوئے دارالحکومت دہلی میں داخل ہو گئے ہیں۔ کسانوں نے حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے یہ الزام لگایا ہے کہ ان کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے جا رہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق پیر کو ہزاروں کی تعداد میں ملک کے مختلف حصوں سے کسان دارالحکومت کے قریب جمع ہوئے اور پھر مل کر شہر میں داخل ہوئے،

حکومت نے کسانوں کی ممکنہ آمد کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کر رکھے تھے تاہم وہ کسان کو داخل ہونے سے نہ روک سکے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close