توہین عدالت کیس کی کارروائی، عمران خان 5سال کیلئے الیکشن نہیں لڑ سکیں گے

اسلام آباد(پی این آئی)ماہر قانون و جسٹس (ر) شائق عثمانی نے کہا ہے کہ توہین عدالت کی کارروائی میں عمران خان کو سزا ہوجاتی ہے تو 5 سال الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔ شائق عثمانی کا کہنا تھاکہ صورتحال عام توہین عدالت کیس سے مختلف ہے کیونکہ عمران خان نے ایک جج کا نام لے کر کہا کہ ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ آپ کے خلاف فیصلہ ہو تو آپ اس پر تنقید کرسکتے ہیں، جج پر نہیں، جج کے فیصلے پر تنقید کرسکتے ہیں جج پر تنقید نہیں کرسکتے، غلطی میں کیا، جوش میں کیا جو بھی کیا غلط کام کیا۔ شائق عثمانی کا کہنا تھاکہ عمران خان کو اس کیس میں معافی ملنا بہت مشکل ہے، اگر عدالت سمجھتی ہے کہ توہین عدالت کی ہے تو 6 ماہ کی سزا ہوسکتی ہے، اگر عمران خان کو سزا ہوجاتی ہے تو پانچ سال الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ عمران خان خطرے میں نظر آرہے ہیں، جوش میں آکر غلطی کرچکے ہیں، جوشیلے آدمی ہیں۔ خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے خاتون سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکانے کے معاملےکا نوٹس لے لیا۔ عدالت نے رجسٹرار کے نوٹ پر معاملےکا نوٹس لیا اور اس کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا جبکہ لارجربینچ میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی کل سماعت کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں