گرفتاری کا خوف، 12 ن لیگی رہنما حفاظتی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے

اسلام آباد (پی این آئی) 12 ن لیگی رہنما حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں۔ وارنٹ گرفتاری جاری ہوجانے کے بعد ن لیگ کے 12 رہنماؤں نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ اور رانا مشہود سمیت 12 لیگی رہنماؤں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر کیے گئے ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ لاہور پولیس کی جانب سے مسلم لیگ ن کے 12 رہنماؤں کو گرفتار کرنے کی اجازت کے لیے مجسٹریٹ کو درخواست جمع کرائی گئی جس میں بتایا گیا کہ ملزمان کیخلاف مقدمات ہیں اور وہ پیش نہیں ہو رہے، تفتیش مکمل کرنی ہے، اجازت دی جائے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close