پاک بھارت ایٹمی جنگ کی صورت میں 2ارب سے زیادہ افراد اہلاک ہو سکتے ہیں، عالمی سطح پر قحط ، خوراک کی پیداوار محدود ہوجائے گی،تحقیقاتی رپورٹ

واشنگٹن(آئی این پی)امریکا اور روس کے درمیان جوہری جنگ کی صورت میں دنیا کی پانچ ارب آبادی ختم ہوجائے گی،حال میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق امریکا اور روس کے درمیان ایٹمی جنگ کے نتیجے میں عالمی سطح پر قحط پھیل جائے گا، جس سے دنیا کی آبادی متاثرہوگی،جنگ میں استعمال ہونے والے ایٹمی ہتھیار اتنے مہلک ہوتے ہیں، جو سورج کی روشنی کو زمین تک منتقل نہیں ہونے دیں گے،

جس سے آب و ہوا کا نظام کو متاثر ہوتے ہی خوراک کی پیداوار محدود ہوجائے گی،محققین نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی جنگ کے نتیجے میں خوراک کی قلت کے سبب دنیا تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گی، محققین کے اندازے کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان جوہری جنگ سے 2ارب سے زیادہ افراد اپنی جان گنوا سکتے ہیں،اس کے علاوہ 5ارب سے زائد امریکا اور روس کے درمیان ایٹمی جنگ سے لقمہ اجل بن سکتے ہیں،

اسی سلسلے میں امریکا روس تنازع پررواں سال میڈیا ادارے کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کی گئی جس کے مطابق 70فیصد نوجوانوں کو اس بات کا خدشہ ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے سے جوہری تنازع شروع ہوسکتا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close