وزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا اہم حکم جاری

لاہور (پی این آئی) لاہور کورٹ نے اشتہاری ملزمان سے ملاقات پر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزراء کی نااہلی کے لیے دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔ پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ دورانِ سماعت جسٹس شاہد وحید نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کس اختیار کے تحت وزیرِ اعظم کو نااہل کر سکتا ہے؟عندلیب عباس کے وکیل نے استدعا کی کہ مجھے وقت دے دیں۔ جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ کیا وقت دیں؟ آپ نے تعطیلات کے دوران کیس کیا،

جبکہ اس کی تیاری ہی نہیں کی، آپ نے چھٹیوں میں آفس پر زور ڈال کر یہ پٹیشن لگوائی ہے، آپ کو معلوم ہی نہیں کہ کس قانون کے تحت وزیرِ اعظم یا وزراء کو الیکشن کمیشن نااہل کر سکتا ہے۔ عندلیب عباس کے وکیل اسد منظور بٹ نے استدعا کی کہ مجھے تھوڑا وقت دے دیں، ہم درخواست میں ترمیم کر کے دوبارہ دائر کر دیتے ہیں۔ جسٹس شاہد وحید نے انہیں ہدایت کی کہ بہتر ہے کہ آپ درخواست واپس لے کر دوبارہ دائر کریں،

آپ کلائنٹ کو گائیڈ کیے بغیر عدالت میں لے آتے ہیں۔جس کے بعد عدالتِ عالیہ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزراء کی نااہلی کے لیے دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close