سعودی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کے ٹیلیفونک رابطے کا تذکرہ

جدہ (این این آئی)جدہ کے قصرالسلام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کے اجلاس میں سعودی ولی عہد سے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے ٹیلیفونک رابطے کا تذکرہ کیا گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ نے سعودی وژن 2030 کے اہداف حاصل کرنے میں مختلف اداروں کی تعریف کی۔سعودی کابینہ کے اجلاس میں خطے کے حالات، امن و تحفظ اور مسائل کے حل کی بین الاقوامی کوششوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close