ن لیگ کی انتخابی مہم کی قیادت نواز شریف کریں گے، واضح اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میںن لیگ کے قائد نواز شریف انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سعودی عرب میں پاکستانیوں کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ سعودی عرب نے مشکل ترین حالات میں پاکستان کی فراخدلانہ مدد کی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سمندر پار پاکستانیوں کی بہتری کے لیے اقدامات کررہی ہے۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ہم نے اپنی سیاست داؤ پر لگا کر ملکی مفاد میں سخت ترین فیصلے کیے۔

مشکل وقت گزر چکا، پاکستان اب معاشی اور سیاسی استحکام کی طرف گامزن ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close