امریکہ نے سیلاب متاثرہ پاکستانیوں کیلئے امداد کا ڈالر دینے کا اعلان کر دیا

اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نیسیلاب متاثرہ پاکستانیوں کیلئے ایک لاکھ ڈالرامداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی ڈیزاسٹراسسٹنس فنڈنگ سے فوری سامان کی خریداری میں مدد ملے گی، متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہیں اور شراکت داروں سے مل کرکام کریں گے۔ امریکی سفیر نے مزید کہا کہ امریکہ پاکستان میں شدید سیلاب سے ہونے والی تباہی سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑا ہے۔ یو ایس ایڈ پاکستان متاثرہ آبادی کو ایک لاکھ ڈالر فراہم کرے گا،

بین الاقوامی ڈیزاسٹر اسسٹنس فنڈنگ سے فوری سامان کی خریداری میں مدد ملے گی۔ ڈونلڈ بلوم کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اس آفت کے نتیجے میں ایک تباہ کن جانی نقصان ہوا ہے، بہت سے لوگوں نے اپنے پیاروں، روزگار اور اپنے گھروں کو کھو دیا ہے، انسانی امداد کی کوششوں میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں