اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منگل کو طلب کر لیا جس میں القادر ٹرسٹ اور فرح گوگی کو منتقل ہونے والی زمین کے معاملہ پر غور کیا جائیگا اور اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان کے قیام کی منظوری بھی دی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منگل کو طلب کر لیا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں القادر ٹرسٹ اور فرح گوگی کو منتقل ہونے والی زمین کے معاملہ پر غور کیا جائیگا، موسمیاتی بحران پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔ایجنڈا کے مطابق اجلاس میں کابینہ بحریہ ٹائون کے لندن میں منجمد اکانٹس کے معاملہ کا جائزہ لے گی، کابینہ کمیٹی بحریہ ٹان کے معاملہ پر رپورٹ کابینہ میں پیش کرے گی۔ایجنڈا میں کہا گیا کہ القادر ٹرسٹ اور فرح گوگی کو منتقل ہونے والی زمین کے معاملہ پر غور کیا جائیگا، موسمیاتی بحران پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس میں اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان کے قیام کی منظوری دی جائے گی۔کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے لیے دیت کی رقم کا تعین کیا جائے گا۔مختلف ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں