پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس، ریکارڈ پیش کریں، ایف آئی اے نے عمران خان کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (پی این آئی) ایف آئی اے نے عمران خان کو خط لکھ کر ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی جاری تحقیقات کے سلسلے میںمذکورہ خط ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ڈپٹی ڈائریکٹر کی طرف سے لکھا گیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی 1996 سے لے کر اب تک تمام تنظیموں، ٹرسٹ کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ایف آئی اے اسلام آباد زون کی جانب سے تحریر کیے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی رجسٹرڈ، غیر رجسٹرڈ قومی و بین الاقوامی تنظیموں، ٹرسٹ کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خط میں لکھا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام اکاؤنٹس کھولے جانے سے لے کر اب تک کا سالانہ اسٹیٹمنٹ فراہم کیا جائے، تمام ملکی و بین الاقوامی ڈونرز کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ان تمام قومی و بین الاقوامی کمپنیوں، کاروباری اداروں کا ریکارڈ فراہم کریں جنہوں نےپارٹی کی مدد کی، پارٹی کے قیام سے لے کر اب تک وصول کی گئی ممبر شپ فیس کا ریکارڈ بھی فراہم کیا جائے۔

ایف آئی نےخط میں کہا ہے کہ مختلف ممالک کی کمپنیوں و کاروباری اداروں سے وصول رقم کی الگ الگ تفصیل فراہم کی جائے، اُن تمام قومی و بین الاقوامی کمپنیوں،کاروباری اداروں کا ریکارڈ فراہم کریں جنہوں نےپارٹی کی مدد کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close