شہباز گل کاکیس سول عدالت میں چلے گا یا کورٹ مارشل ہو گا؟ قانونی ماہرین کا صلاح مشورہ جاری

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کے خلاف بغاوت کے مقدمے کی سماعت کے حوالے سے ابھی تک حکومتی حلقوں میں صلاح مشورہ جاری ہے کہ شہبازگل کے خلاف بغاوت کے مقدمے کی سماعت سول عدالت میں کی جائے یا کورٹ مارشل کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض قانونی ماہرین نےحکومتی کو رائے دی ہےکہ پاک فوج کے خلاف بغاوت پر کورٹ مارشل کا یہ فٹ کیس ہے، حکومت عدالت میں اس پر پوزیشن لے سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے اصرار کا امکان ہے کہ شہباز گل بغاوت کیس کورٹ مارشل کی قانونی حدود میں آتا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close