پاک فوج میں تقرریاں اور تبادلے، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کونئی ذمہ داری مل گئی

راولپنڈی(پی این آئی) پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور تعینات کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل وہ کور کمانڈر پشاور تعینات تھے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا ہے، اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا ملٹری سیکرٹری پاکستان آرمی ہوں گے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات مغربی سرحد کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور وہ جی او سی میران شاہ بھی تعینات رہے۔لیفٹیننٹ جنرل سردارحسن اظہرحیات جنوبی وزیرستان میں بطوربریگیڈیئر برگیڈکی کمانڈ کرچکے ہیں اور انہوں نے آئی ایس آئی میں تعیناتی کے دوران افغان امن عمل میں کلیدی کردار ادا کیا۔لیفٹیننٹ جنرل سردارحسن اظہرحیات چین میں بطور دفاعی اتاشی بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close