کابینہ کے حلف اٹھاتے ہی پنجاب حکومت کا دبنگ حکم ،ن لیگ کیلئے انتہائی بری خبر

لاہور(پی این آئی)پنجاب میں سیاسی و دیگر شخصیات کو فراہم غیر قانونی سکیورٹی واپس لینے کا حکم جاری کردیا گیا، نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل(ر) ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ جیسا کریں گے ویسا بھریں گے ، نوازشریف واپس آئیں گے تو قانون کے مطابق دیکھیں گے ، پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی ہوگی،دوسری جانب گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سمیت 21 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا۔

میاں اسلم اقبال، علی عباس شاہ، محسن لغاری، مور ملک، راجہ بشارت، راجہ یاسر ہمایوں، انصر مجید نیازی، منیب سلطان چیمہ، سردار شہاب الدین، مراد راس، یاسمین راشد، خرم شہزاد، محمدہاشم ڈوگر، سردار آصف نکئی، علی افضل ساہی، نوابزادہ منصورعلی خان، حسین گردیزی، غضنفر عباس چھینہ، لطیف نذر، حسنین دریشک اور محمود الرشید نے حلف اٹھایا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے 4 اسپیشل اسسٹنٹ مقرر کر دیے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،

حلف اٹھانے والوں میں رفاقت علی گیلانی، تیمور لالی، کامران افضل اور خرم منور منج شامل ہیں۔قبل ازیں گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے موقف اپنایا تھا کہ وہ صدر مملکت عارف علوی اور عمرچیمہ کی طرح رویہ اختیار نہیں کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں