لسبیلہ شہدا سے متعلق سوشل میڈیا پر منفی مہم، پاک فوج کا شدید ردِعمل آگیا

راولپنڈی (پی این آئی)پاک آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ نے لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی منفی مہم پر شدید ردِ عمل دیدیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر چلنے والی منگی مہم نے شہدا کے لواحقین کی دل آزادی کی ہے ، شہدا کے خاندانوں اور فوج کے رینک اینڈ فائل میں شدید غم و ضصہ اور اضطراب پایا جارہا ہے۔

آئی ایس پی آر نے ردِ عمل میں کہا کہ لسبیلہ حادثہ پوری فوج اور قوم کیلئے غمناک سانحہ تھا اور اس مشکل وقت میں پوری قوم پاکستانی افواج کیساتھ کھڑی تھی تاہم کچھ حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پروطن کی خاطر جان قربان کرنیوالوں سے متعلق توہین آمیز مہم چلائی جو کہ تکلیف دہ تھا۔آئی ایس پی آر نے اس رویے کی سختی سےمذمت کی اوراسے ناقابل قبول قرار دیا۔ واضح رہے ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایک سیاسی جماعت کے سپورٹرز کی جانب سے خصوصی طور پر سوشل میڈیا پر نازیبا مہم چلائی گئی اور دشمن ممالک کی خبروں کو پھیلایا گیاجس سے ان شہدا کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close