وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے مشروط اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ گارنٹی دیتا ہوں کےپی، پنجاب اسمبلی تحلیل کریں تو قومی اسمبلی تحلیل کر دیں گے۔ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے راناثنا نے کہا کہ پی ٹی آئی آج کےپی اور پنجاب اسمبلی تحلیل کریں کل قومی اسمبلی تحلیل کر دیں گے۔نجی ٹی اے آروائی کے مطابق انہوں نے کہا کہ کےپی اور پنجاب اسمبلی تحلیل کریںقومی اسمبلی کےاستعفوں کی تصدیق کرادیں ایسی صورت میں یقین دہانی کراتاہوں ضمنی الیکشن نہیں عام انتخابات ہوں گے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ داعی رہے ہیں اپوزیشن قومی اسمبلی سےچلی جائےتو ضمنی الیکشن ممکن نہیں مخلص ہیں توصبح اسمبلیاں توڑیں اور عام انتخابات کی طرف بڑھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close