اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 34 غیر ملکیوں سے فنڈنگ لی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کا جمع کرایا گیا حلفیہ بیان جھوٹا ہے۔ تحریکِ انصاف پر 13 نامعلوم اکاؤنٹس سے ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج صبح 10 بجے سنانے کا اعلان کرنے کے بعد کچھ دیر کی تاخیر سے سنانا شروع کیا۔ متفقہ فیصلے کے مطابق تحریکِ انصاف پر ممنوعہ فنڈنگ کے الزامات سچ ثابت ہوئے ہیں۔
متفقہ فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی کو ممنوعہ فنڈنگ کرنے والے 13نامعلوم اکاؤنٹس کا پتہ چلا تاہم تحریکِ انصاف کو الیکشن کمیشن کو اکاؤنٹس کے متعلق بتانے میں ناکامی ہوئی جبکہ ملکی قانون کے مطابق اکاؤنٹس ظاہر کرنا ضروری ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے 34 غیر ملکیوں سے فنڈنگ لی۔ عمران خان کا فارم ون جمع کرانا غلط تھا، پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا گیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں