لاہور (پی این آئی) لاہور سے ن لیگ کے پنجاب اسمبلی کے حلقہ 167 کے ٹکٹ ہولڈر نذیر چوہان کو رات گئے پنجاب پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
لاہور پولیس کا کہنا ہے نذیر چوہان کے خلاف تھانہ جوہر ٹاؤن میں مقدمہ درج تھا، ان پر ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران پی ٹی آئی دفتر پر حملے کا الزام تھا۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کرنے کا بھی الزام تھا، نذیر چوہان کو سی آئی اے پولیس نے حراست میں لیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں