آزاد کشمیر، ہجیرہ کے نواحی علاقہ تائی میں مکان کی چھت گرنے سے 4 بچوں سمیت 10 جاں بحق

پونچھ راولاکوٹ (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر میں ہجیرہ کے نواحی علاقہ تائی مقام پر مکان کی چھت گرنے کے باعث 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ چار بچے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹلی میں دم توڑ گئے۔

آزاد کشمیر ضلع پونچھ میں ہجیرہ کے نواحی علاقہ تائی کے مقام پر شدید بارش کے باعث ملک افسر کے مکان کی چھت گر گئی جس میں موجود 10 سے زائد افراد ملبے کے نیچے دب گئے اس المناک واقعہ میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے علاقہ مکینوں نے ریسکیو کے چھ افراد کی لاشیں نکالنے کے علاوہ چار بچوں کو تشویشناک حالت میں ریسکیو کر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کوٹلی منتقل کردیا گیا ہے جہاں چاروں بچے انتقال کر گئے ۔ڈپٹی کمشنر پونچھ کے مطابق نالے میں طغیانی اور اندھیرے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close