تحریک انصاف بائیکاٹ کرے گی یا مقابلہ؟ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی 11 نشستوں پر ضمنی الیکشن کی تیاری شروع

اسلام آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی کی 11 نشستوں پر تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے سپیکر کی طرف سے منظور کر لیے جانے کے بعد مسلم لیگ ن اور انکی اتحادی جماعتوں کی جانب سے ان تمام حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں زور پکڑ گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد میں فرخ حبیب کاحلقہ این اے 108 اہمیت کا حامل ہے اگریہاں ضمنی الیکشن ہوئے تو چوہدری عابد شیرعلی کی جیت متوقع ہے، ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ یا الیکشن میں جانے کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔

آن لائن کے مطابق قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی کے 11 اراکین اسمبلی استعفے منظور ہونے بعد مسلم لیگ ن اور انکی اتحادی جماعتوںکی جانب سے ان تمام حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں زور پکڑ گئی ہیں 100 کے لگ بھگ ممبران قومی اسمبلی اب بھی ایم این ایزہوسٹل مین رہائش رکھنے کے ساتھ مراعات بھی حاصل کررہے ہیں۔
حکومتی اتحاد پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں سمیت دیگرمختلف جماعتوں نے ضمنی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے اپنے اپنے امیدواران کھڑے کرنے اور مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ جماعت اسلامی، تحریک لیبک پاکستان ،پاک سرزمین نے بھی اپنے امیدوار میدان اتارکا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں