اسلام آباد(آئی این پی )مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ حکومت میں جانیکا فیصلہ درست تھا، حکومت نہ لیتے تو ملک چند ہفتوں میں دیوالیہ ہو جاتا۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی مدت پوری کریگی، آج ملک الیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہمیں اکتوبر میں الیکشن کرانیکا نہیں کہا گیا، قبل ازوقت انتخابات کرانے کے حوالے سے کسی دبا کا مجھے علم نہیں۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف ملک کا حصہ ہیں اگروہ کسی سے بات کرتے ہیں تو وہ ملک کے لیے کرتے ہیں، میرا نہیں خیال کہ ٹیلی فون پربات ہوئی ہے، اگر امریکی نمائندے سے بات ہوئی ہے توکوئی مضائقہ نہیں، جہاں بھی آپ کا اثر ہوتا ہے آپ اس اثر کو استعمال کرتے ہیں، آرمی چیف، وزیرخزانہ اورگورنر اسٹیٹ بینک حکومت پاکستان کا حصہ ہیں، جب مشکل حالات ہوتے ہیں تو سب اپنا حصہ ڈالتے ہیں اور حالات بہترکرنیکی کوشش کرتے ہیں۔
سابق وزیراعظم کا مزیدکہنا تھا کہ جومفتاح اسماعیل کرتے ہیں وہ حکومت پاکستان کا فیصلہ ہوتا ہے،مفتاح اسماعیل بہترین کام کر رہے ہیں، مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں