ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب، تحریک انصاف کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

لاہور ( پی این آئی) ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب، تحریک انصاف اور مسلم لیگ کا مشترکہ امیدوار واثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ۔اپوزیشن اتحاد کے امیدوارعلی حیدر گیلانی نے مقررہ وقت پر کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ سیکرٹری پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کی جانب سے کسی امیدوار نے کاغزات جمع نہیں کرائے۔

 

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہویئے بتایا گیا کہ علی حیدر گیلانی ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب نہیں لڑنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے پیپلز پارٹی کے رکن علی حیدر گیلانی کو امیدوار نامزد کیا، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے پیپلز پارٹی کے علی حیدر گیلانی اور عثمان محمود کے نام زیر غور تھے۔تحریک انصاف اور ق لیگ کے امیدوار واثق قیوم نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی اسمبلی سیکرٹریٹ جمع کرا ئے۔ واثق قیوم کی جانب سے 5 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ کاغذات نامزدگی سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک کے آفس میں جمع کرائے گئے۔ خیال رہے کہ ڈپٹی اسپیکر کیلئے کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک جمع کرانے جاسکتے ہیں،ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کل پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب میں مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے مشترکہ امیدوار سبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔

 

پنجاب اسمبلی کے نئے اسپیکر کے انتخاب کیلئے ہونے والی پولنگ ختم ہونے کے بعد پینل آف چیئر وسیم بادوزئی نے نتائج کا اعلان کیا۔ اعلان کردہ نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن اور اس کے اتحادیوں کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا،اپوزیشن کے امیدوار نے 175 ووٹ حاصل کیے۔ جبکہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے مشترکہ امیدوار سبطین خان 185 ووٹ حاصل کر کے اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں