حکومتی اتحاد کا دبائو کسی کام نہ آیا، چیف جسٹس آف پاکستان کا ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں بڑا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس کی سماعت کیلئے حکمران اتحاد اور وکلا تنظیموں کی فل کورٹ بینچ بنانے کی استدعا مسترد کردی۔چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالت نے کئی گھنٹے تک عدالت نے سماعت کی اور میرٹ پر تفصیلی دلائل سنے۔

 

معاملے کی بنیاد یہ قانونی سوال ہے کہ ارکان اسمبلی کو ہدایات پارٹی سربراہ دے سکتا ہے یا نہیں؟ تین رکنی بینچ ہی کیس کی سماعت کرے گا۔ عدالت نے فل کورٹ بینچ بنانے کی تمام درخواستیں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گے۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ڈپٹی سپیکر رولنگ کے کیس کی سماعت کل صبح ساڑھے 11 بجے کریں گے۔ وکلا کو موقع دیتے ہیں کہ کل عدالت کو مطمئن کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں