حمزہ شہباز نے دوسری بار منصب کا حلف اٹھا لیا، تقریب میں کس کس نے شرکت کی؟

لاہور (پی این آئی) حمزہ شہباز نے دوسری بار وزیر اعلیٰ پنجاب کے منصب کا حلف اٹھا لیا۔ لاہور کے گورنر ہاؤس میں حمزہ شہباز سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔ یہ بات اہم ہے کہ حمزہ شہباز 3 ووٹوں کے فرق سے پنجاب کے وزیراعلیٰ برقرار رہے تھے۔اسپیکر دوست مزاری نے نتیجے کا اعلان کرنے سے پہلے چوہدری شجاعت کا خط ایوان میں پڑھ کر سنایا، جس کی بنیاد پر مسلم لیگ (ق) کے کاسٹ کیے گئے تمام 10 ووٹ منسوخ کردیے تھے۔

10 ووٹ منسوخ ہونے کے بعد پرویز الہٰی کے ووٹوں کی تعداد 176 ہوگئی تھی جبکہ حمزہ شہباز کے ووٹوں کی تعداد 179 رہی۔۔۔۔

لاہور (پی این آئی) حمزہ شہباز نے دوسری بار وزیر اعلیٰ پنجاب کے منصب کا حلف اٹھا لیا۔ لاہور کے گورنر ہاؤس میں حمزہ شہباز سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔ یہ بات اہم ہے کہ حمزہ شہباز 3 ووٹوں کے فرق سے پنجاب کے وزیراعلیٰ برقرار رہے تھے۔اسپیکر دوست مزاری نے نتیجے کا اعلان کرنے سے پہلے چوہدری شجاعت کا خط ایوان میں پڑھ کر سنایا، جس کی بنیاد پر مسلم لیگ (ق) کے کاسٹ کیے گئے تمام 10 ووٹ منسوخ کردیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close