لاہور (پی این آئی)حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب بن گئے۔۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے مسلم لیگ ق کے ارکان کے ووٹ مسترد کردیے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں ووٹوں کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے دوست مزاری نے بتایا کہ تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری پرویز الہٰی نے 186 ووٹ حاصل کیے جب کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز نے 179 ووٹ لیے۔
ڈپٹی سپیکر نے گنتی کے نتائج کا اعلان کرنے کے بعد ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کا خط پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا تھا کہ ارکان حمزہ شہباز کو ووٹ دیں گے۔چوہدری شجاعت کا خط پڑھنے کے بعد دوست مزاری نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ق کے کاسٹ کیے گئے تمام 10 ووٹ مسترد کیے جاتے ہیں جس کے بعد چوہدری پرویز الہٰی کے ووٹوں کی تعداد 176 رہ گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں