ہمارے پاس مینڈیٹ ہے اور تعداد بھی پوری ہے، بڑا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے دوڑ جاری ہے اور اس حوالے سے ق لیگ کے رہنما کامل آغا کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس مینڈیٹ ہے اور اراکین کی تعداد پوری ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامل آغا نے کہا کہ ہمارا طرز سیاست مفاہمت اور رواداری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی نے پنجاب میں 5 سال کامیاب حکومت چلائی، ہمارے دور میں ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے، کرپشن نظر نہیں آتی تھی۔ کامل آغا کا کہنا ہے کہ ہم خدمت کی طرف توجہ دیں گے،

بربادی والے کام کرنے نہیں دیں گے۔ یہ بات اہم ہے کہ اس سے پہلے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا تھاکہ میاں جلیل شرقپوری اور میاں ریاض الدین 10، 10 کروڑ میں فروخت ہوئے،اگر مجھے سپریم کورٹ بلا لیتی تو میں بتاتا کیسے 10 کروڑ روپے دیے گئے، میں ان کا جھوٹ بے نقاب کر دیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close