شہبازشریف حکومت کیلئے بڑی مشکل ، ایک اتحادی کا ساتھ چھوڑنے کا عندیہ

اسلام آباد (پی این آئی ) جمعیت اہلحدیث کے ناظم اعلیٰ سینیٹر حافظ عبدالکریم نے حکومت چھوڑنے کا عندیہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم معاون خصوصی سینیٹر حافظ عبدالکریم نے اےآروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسوقت بہتریہی ہے کہ حکومت چھوڑدیں۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہمیں اسوقت حکومت لینی ہی نہیں چاہیےتھی ، کسی اور کا پھیلایا ہوا گند ہم کیوں صاف کریں، جو اس گند کولائےوہی اب اسے صاف بھی کریں۔

سینیٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ گندکی سزا عوام بھگت رہی ہے اور سارا الزام مخلوط حکومت پرہے، حکومت کرنی ہے تو آئی ایم ایف کے عوام پر بوجھ ڈالنے والی شرائط نہ مانیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دیں اور نہیں دے سکتے تو حکومت چھوڑکرسیاست کریں،اتحادیوں کا اعلامیہ تو مشترکہ تھا مگر اکثریتی رائے یہی تھی جومیری ہے۔پنجاب میں شکست کے حوالے سے معاون خصوصی نے مزید کہا ضمنی الیکشن میں شکست خلاف توقع اور چونکا دینے والی تھی،

پنجاب تو ن کاگڑھ سمجھاجاتاہے، لاہور میں تو جس کو نون کی ٹکٹ ملے وہ جیتتا تھا۔عبدالکریم کا کہنا تھا کہ پنجاب کےضمنی انتخابات کےنتائج کا معیشت پرمنفی اثرپڑا، پی ٹی آئی کی جیت سےڈالراوپرگیا اور اسٹاک مارکیٹ نیچے آئی۔پی ڈی ایم رہنما نے کہا کہ سیاسی نتائج اورعدالتی فیصلوں سےملکی عدم استحکام آتاہے، یہ کونسی سائنس ہےمنحرف ارکان کا ووٹ شمار نہیں ہونا اور ڈی سیٹ بھی کردیا، ایسے واٹس ایپ اور بند کمروں والے فیصلوں سے عدم استحکام آتا ہے۔ناظم اعلیٰ جمعیت اہلحدیث نے واضح کہا کہ جمعیت اہلحدیث ن لیگ کا حصہ نہیں ،ہماری الگ شناخت ہے، ن لیگ سےالحاق ہے مگربعض فیصلوں میں اختلاف بھی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close