لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی پنجاب کے سینئر رہنما اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے پارٹی کے پاس نمبر پورے ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں 15 نشستوں پر کامیابی کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف پی ٹی آئی کے ارکانِ پنجاب اسمبلی کی تعداد 178 ہو گئی ہے۔
مسلم لیگ ق کے 10 ارکان کے ساتھ اپوزیشن کے ارکانِ اسمبلی کی تعداد 188 ہو گئی جبکہ اس کے مقابلے میں ضمنی الیکشن میں 4 نشستوں پر کامیابی کے بعد مسلم لیگ ن کے پنجاب میں 168 ارکان ہو گئے جبکہ ان کے 2 ارکان مستعفی ہو چکے ہیں۔ ن لیگ 168، پیپلز پارٹی7، آزاد 3، راہِ حق پارٹی کے 1 رکن کو ملا کر موجودہ حکومتی اتحاد کے ارکان 179 ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں