پی ڈی ایم کی طرف سے چوہدری پرویز الہٰی کو وزارت اعلیٰ کی پیش کش؟ زرداری شجاعت ملاقات کی اندرونی کہانی

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ چوہدری شجاعت حسین سے سابق صدر آصف زرداری نے سوال کیا کہ ہماری وزارتِ اعلیٰ اور عمران خان کی وزارتِ اعلیٰ میں کیا فرق تھا؟

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے پرویزالہٰی کو وزارتِ اعلیٰ کی پیشکش پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی مشاورت کے بعد کی تھی۔ آصف زرداری نے کہا کہ ہماری وزارت کی آفر قبول کرنے کے بعد عمران خان کی پیشکش کیوں قبول کی؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کو آفر کے وقت آپ کی گارنٹی تھی، ہم آپ سے پی ڈی ایم کی مشاورت سے پیشکش لے کر آئے تھے۔ اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پرویزالہٰی نے پہلے مشاورت کی تھی تب انہیں آفر دی گئی تھی، عمران خان کی آفر کے بعد مجھ سے پرویز الہٰی نے مشورہ نہیں کیا تھا۔ آصف زرداری نے کہا کہ آپ سے کل پھر ملاقات ہوگی، ملک و قوم کے مفاد میں فیصلے کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں