اسلام آباد (پی این ایس) سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب میں ضمنی الیکشن میں بےمثال کامیابی کے بعد عدالت بھی مہربان ہو گئی ہے اور آج عمران خان کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتیں پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی گئیں۔ اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف پی ٹی آئی مارچ میں توڑ پھوڑ کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عمران خان خود آج عدالت میں پیش نہ ہوئے اور ان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔
عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی۔ یہ بات اہم ہے کہ عمران خان کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں مقدمہ نمبر 501، 500، لوہی بھیر میں مقدمہ نمبر 593، تھانہ کورال میں مقدمہ نمبر 1078 اور تھانہ سہالہ میں مقدمہ نمبر 462 درج ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں