لاہور (پی این آئی) گزشتہ روز کے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی بدترین شکست کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے تحریک انصاف کے منحرفین کو ضمنی الیکشن میں سارے ٹکٹ دینا ن لیگ کو مہنگا پڑ گیا۔ اگر مجموعی نتائج کا جائزہ لیا جائے تو ٹکٹ نہ ملنے پر مسلم لیگ (ن) سے تحریک انصاف میں جانے والے عرفان اللّٰہ نیازی خوشاب سے جیت گئے۔
لیگی ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض ہونے والے عامر اقبال شاہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لودھراں سے جیت گئے۔ لودھراں کی دوسری نشست پر مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ نہ پانے والے رفیع الدین بخاری آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑے اور انہوں نے تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) دونوں کے امیدواروں کو ہرا دیا۔خوشاب میں مسلم لیگ (ن) کی اندرونی لڑائی نے تحریک انصاف کو فتح دلا دی۔ (ن) لیگ کا ٹکٹ پانے میں ناکام آصف ملک کو پی ٹی آئی امیدوار حسن اسلم نے 5 ہزار ووٹوں سے ہرایا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں