سرکاری نتائج آنے تک اپنی پوسٹیں نہ چھوڑیں، عمران خان نے پی ٹی آئی کارکنان کو ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد (پی این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 15 سیٹوں پر جیت رہی ہے، لیکن پولنگ سٹیشنوں پر ڈیوٹی پر موجود ہمارے لوگ سرکاری نتائج آنے تک اپنی پوسٹیں نہ چھوڑیں۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک تازہ ٹویٹ میں کہا ہے کہ نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کم از کم 15 سیٹوں پر جیت رہی ہے۔لیکن تمام پولنگ سٹیشنوں پر ڈیوٹی پر موجود ہمارے تمام لوگوں کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ ریٹرننگ افسران سے سرکاری نتائج آنے تک اپنی پوسٹیں نہ چھوڑیں۔

واضح رہے کہ پنجاب میں20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے،پی پی 150لاہور،ووٹوں کی برتری میں تحریک انصاف کے امیدوار نے ن لیگ سے آگے ۔تفصیلات کے مطابق پی پی 150لاہور، 30پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ، تحریک انصاف کے اکرم عثمان 5632ووٹ لے کر آگے،مسلم لیگ ن کے احسن شرافت 4757ووٹ لے کر پیچھے۔پی پی 170لاہور، 10پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ، پی ٹی آئی کے ظہیر عباس 2742ووٹ لے کر آگے، ن لیگ کے محمد امین 1583ووٹ لے کر پیچھے۔دوسری جانب ساہیوال پی پی 202 میں مسلم لیگ ن کے امیدوارملک نعمان احمد لنگڑیال مدمقابل پی ٹی آئی کے امیدوارمیجر رمحمد غلام سرور ووٹوں میں آگے ہیں۔غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوارملک نعمان احمد لنگڑیال نے اب تک حاصل ہونے والے نتائج کے تحت7891 ووٹ حاصل کیے ، جبکہ تحریک انصاف کے امیدوارمیجر رمحمد غلام سرور 6388 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔یاد رہے پنجاب کے 20 حلقوں میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہا۔ پنجاب میں پی پی 7 راولپنڈی، پی پی 83 خوشاب، پی پی 90 بھکر، پی پی 97 فیصل آباد، پی پی 125 جھنگ، پی پی127 جھنگ، پی پی 140 شیخوپورہ، پی پی 158 لاہور، پی پی 167 لاہور، پی پی168 لاہور، پی پی 170 لاہور، پی پی202 ساہیوال، پی پی217 ملتان، پی پی224 لودھراں، پی پی228 لودھراں، پی پی237 بہاولنگر، پی پی 272 مظفر گڑھ، پی پی282 لیہ اور پی پی 288 ڈیرہ غازی خان میں ضمنی انتخابات کیلئے ووٹنگ ہوئی۔

 

20 حلقوں میں پولنگ اسٹیشنز کی کل تعداد 3,131 ہے جن میں 676 انتہائی حساس، 1194 حساس اور 1271 نارمل پولنگ اسٹیشنز ہیں. بیس نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں کل ووٹرز کی تعداد 45 لاکھ 79 ہزار آٹھ سو اٹھانوے ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق 14 اضلاع میں 20 ضمنی انتخابی حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 45 لاکھ 79 ہزار898 ووٹرز ہیں، 20 حلقوں میں21 لاکھ 19 ہزار 692 خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، 20 حلقوں میں 24 لاکھ 60 ہزار 206 مرد ووٹرز ہیں، لاہور کے چار صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں کل7 لاکھ 20 ہزار، 997 ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں