کل شرقپوری کو آپ نے پے منٹ کر دی، شیخ رشید کی لیک ہونے والی ٹیلی فون کال نے تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سوشل میڈیا پر شیخ رشید کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے جس نے تہلکہ مچا دیا ہے، آڈیو میں ٹیلی فون شیخ رشید کسی سے کہہ رہے ہیں کہ کل شرقپوری کو بھی آپ نے پے منٹ کر دی ہے، وہ شخص جوابا یہ کہتا ہے کہ ٹیلی فون ہے خدا کا خوف کریں اور شیخ رشید کا جواب ہے کہ کوئی بات نہیں کہ خیر ہے۔ گفتگو میں شیخ رشید پوچھتے ہیں کہ ابھی گھر سے نہیں نکلے ہو باہر بہت رونق ہے ضمنی الیکشن کی ۔ جس کا جواب وہ شخص یہ دیتا ہے کہ صبح سے ٹیلی فون پر یہی کام کر رہا ہوں آپ بے فکر رہیں اللہ پردہ رکھنے والا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ کل آپ کی طرف سے ہم نے تو بیپرز میں اعلان ہی کر دیا کہ بس ہم جیت جائیں گے۔ شیخ رشید کی اس آڈیو پر ابھی شیخ رشید کا کوئی رد عمل نہیں آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں