اسلام آباد (پی این آئی)رہنما تحریک انصاف شہباز گل کو پولیس نے حراست میں لے لیا، وہ پی پی 272 میں ایک فیکٹری میں موجود تھے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب عطاءاللہ تارڑنے شہباز گل کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کے ساتھ مسلح افراد موجودتھے۔ پنجاب میں اسلحے پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے، اسلحہ رکھنے اور
اسلحے کی نمائش پر دفعہ 144 کا نفاذ ہو چکا ہے۔ کمانڈنٹ ایف سی کا بیان آ چکا ہے کہ ایف سی کا کوئی اہلکار شہباز گل کے ساتھ موجود نہیں۔عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پھر ایف سی کی وردی ملبوس مسلح افراد کون ہیں۔ شہباز گل سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے غیر قانونی حرکات پر اتر آئے ہیں۔ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں