لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان پنجاب میں اقتدار کی جنگ کا آغاز ہو چکا ہے اور اس مقصد کے لیے پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ پولنگ جاری ہے۔ آج صبح 8 بجے شروع ہونے والا ووٹنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ پنجاب کے 20 صوبائی حلقوں میں 175 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے،
آج کے ضمنی انتخابات ن لیگ اور تحریکِ انصاف کی مقبولیت کا امتحان بھی ہیں۔ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ سیاسی لحاظ سے پنجاب کی پگ کا فیصلہ آج ہو جائے گا، مسلم لیگ ن کو حمزہ شہباز کی وزارتِ اعلیٰ برقرار رکھنے کے لیے مزید 9 نشستوں کی ضرورت ہے، جبکہ پی ٹی آئی مزید 13 نشستوں کی خواہش مند ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں