مجھ پر آرٹیکل 6 لگاؤ، سب بتاؤں گا کس طرح چوروں کو مسلط کیا گیا، عمران خان نے چیلنج دے دیا

لاہور (آئی این پی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آرٹیکل 6 لگائیں ایک ایک چیزجانتاہوں کہ کس طرح انہیں مسلط کیا گیا چوروں کو کس نے مسلط کیا اس کے لیے کمیشن بنتاتحقیقات ہونی چاہیے تھی کمیشن بنانے کے بجائے کہتے ہیں عمران خان پر آرٹیکل 6 لگائو۔جمعہ کو لاہور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کیایک جج کہتے ہیں عمران خان پر آرٹیکل 6 لگائیں بیشک لگائیں جب میرے اوپر آرٹیکل 6 لگے گاکم ازکم مجھے بولنیکا موقع تو ملیگا جو باتیں میں نے ابھی تک نہیں کیں کم ازکم آرٹیکل 6 کے بعد تو بتا سکوں گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سفارتخانہ چند ماہ پہلے اپوزیشن جماعتوں سے ملنے لگ گیا پارٹی سے جو لوٹے ہوئے ان سے امریکی سفارتخانے کے لوگ ملے اس کیبعدجو ہوا وہ پوری قوم کیسامنے ہے عدالتیں رات 12بجے کھل گئیں، سپریم کورٹ نے سوموٹو لیا جب یہ گیم کھیلی جارہی تھی میں نے کہا فیصلہ عوام کو کرنیدیں۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے ایک جج کہتے ہیں کہ ہم پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے عارف علوی کا کیا قصور ہے؟ قاسم سوری نے تو جب مراسلہ دیکھا تو فیصلہ کیا اور کہا میرا حلف کہتا ہے ایسا فیصلہ دوں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا اور کہا گیا مداخلت ہوئی اورڈی مارش کیاگیا اس حکومت کا کام تھا تحقیقاتی کمیٹی بناتے لیکن نہیں بنائی کیونکہ سازش میں ملوث تھے سپریم کورٹ کو صدر نے خط بھیجاکہ تحقیقاتی کمیشن بناکرتحقیقات کرالیں قاسم سوری نے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیجا لیکن کچھ نہیں بولاگیا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں سازش کے تحت بنانا ریپبلک کی طرف دھکیلا جا رہا ہے ہمیں ادھر دھکیلا جا رہا ہے جہاں ملک نیچے جاتا ہے ان چوروں کو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ان کی جائیدادیں باہر پڑی ہیں حکومت پاکستان میں کرنی ہے اور پیسہ بیرون ملک رکھا ہوا ہے نوازشریف کے دونوں بیٹوں سے پوچھا گیا پیسہ کہاں سے آیا تو باہر بھاگ گئے نوازشریف کے دونوں بیٹے کہتے ہیں ہم تو پاکستانی شہری نہیں برطانوی ہیں۔عمران خان نے کہا کہ کس کو عزت اور کس کو ذلت دینی ہے ،اللہ فیصلہ کرتاہے جنہوں نے مجھے ذلیل کرنیکی کوشش کی خود ذلیل ہو گئے مجھے موت قبول ہے ان کی غلامی کبھی قبول نہیں کروں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں