اسلام آباد (پی این آئی) اور بالا اچھی خبر آ گئی، پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، اس کی وجہ یہ ہے کہ آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے، معاہدے کے تحت پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر ملیں گے۔ پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت کے وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے ٹوئٹر پر آئی ایم ایف کا اعلامیہ شیئر کر دیا ہے۔ ٹویٹر پر مفتاح اسماعیل نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کو ساتویں اور آٹھویں قسط کی مد میں 1 ارب 17 کروڑ ڈالرز فراہم کرے گا۔ معاہدے سے متعلق آئی ایم ایف کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو طلب و رسد پر مبنی ایکسچینج ریٹ کا تسلسل برقرار رکھنا ہو گا،
اس کے ساتھ مستعد مانیٹری پالیسی اور سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا ہو گی۔ عالمی مالیاتی فنڈ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی مہنگائی اور اہم فیصلوں میں تاخیر سے پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر کم ہوئے، زائد طلب کے سبب معیشت اتنی تیز تر ہوئی کہ بیرونی ادائیگیوں میں بڑا خسارہ ہوا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایکسپورٹ ری فنانس اسکیمیں شرحِ سود سے منسلک رہیں گی، کرپشن کنٹرول کرنے کے لیے پاکستان میں الیکٹرانک طور پر اثاثے ظاہر کرنے پر کام ہو رہا ہے، حکومتِ پاکستان نیب سمیت اینٹی کرپشن اداروں کی اثر انگیزی بہتر کرنے کے لیے کام کرے گی۔ آئی ایم ایف کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو 1 ارب 17 کروڑ ڈالر دستیاب ہوں گے تاہم پاکستان کو حالیہ بجٹ پر سختی سے عمل کرنا ہو گا، صوبوں نے بجٹ خسارے کو محدود رکھنے کے لیے یقین دہانی کرائی ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ عالمی حالات کے تناظر میں پاکستان کو اضافی اقدامات کے لیے بھی تیار رہنا ہو گا، رواں مالی سال بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے 364 ارب رقم رکھی گئی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں