مسٹر ایکس اور وائے کو حکم ملا ہے کہ چوروں کو جتوانا ہے، عمران خان نے بھرے جلسے میں حیران کن بات بتا دی

جھنگ (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مسٹر ایکس اور وائے کو حکم ملا ہے کہ چوروں کو جتوانا ہے، ہم نے ان کو ایسا پھینٹا لگانا ہے کہ یہ یاد رکھیں گے۔

 

انہوں نے جھنگ میں اٹھارہ ہزاری میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو پتا ہے میں کیوں آپ کے پاس آیا ہوں کیونکہ ہمارا جو نمائندہ تھا جس کو آپ نے ووٹ دی تھی وہ لوٹا ہوگیا ہے، لوٹا کیا ہوتا ہے؟ لوٹا صرف وہ نہیں ہوتا جو غسل خانے میں استعمال کیا جاتا ہے، لوٹا وہ ہوتا ہے جو اپنے ضمیر کا سودا کرتا ہے، ہم ساری پاکستانی قوم غیرت مند قوم ہیں، سب غور سے سن لو، دنیا کے سب سے عظیم لیڈر محمد ﷺ ہم ان کی امت ہیں، اللہ کے سامنے وعدہ کیا تھا وہی ہمارا کلمہ لاالہ الااللہ ہے، اس کلمے کا مطلب ہم کسی کے سامنے جھکتے نہیں، اپنے ضمیر کا سودا نہیں کرتے، کیونکہ ہم سچ اور حق پر کھڑے ہوتے ہیں، دوسری چیز میرا تیرا رشتہ کیا؟ اس کا مطلب یہ کہ سارے پاکستان میں ہمارا آپس میں رشتہ لاالہ الاللہ کا ہے، ہم صرف اللہ کو مانتے ہیں، سندھی پشتو، بلوچ پنجابی سب کا رشتہ کلمے کا رشتہ ہے۔اٹھارہ ہزاری کے لوگوں ہم اس رشتے کو نہیں پہچان سکے، ہم وہ لوگ ہیں جن کا نظریاتی لیڈر قائداعظم تھا، وہ بڑے انسان تھے، وہ سچے صادق امین اور اصولوں پر چلنے والے انسان تھے۔

 

علامہ اقبال کی خواب ریاست مدینہ کے اصول تھے، خودداری، عدل وانصاف ہوگا تو عظیم بنے گی، لیکن ہم ان اصولوں پر نہیں چلے، یہ لوٹے وہ ہیں جو پیسے لے کر ان لوگوں کی ووٹ بیچتے ہیں جن سے ووٹ لیتے ہیں، یہ لوگ ملک کے ساتھ غداری کرتے ہیں، یہ امریکی سازش کا حصہ بنتے ہیں، اور پاکستان کی منتخب حکومت کو پیسے لے کر گراتے ہیں، پھر میرجعفر اور میر صادق کے ساتھ مل کر امپورٹڈ حکومت کو مسلط کرتے ہیں۔اس لیے یہ الیکشن پاکستان کے مستقبل کا فیصلے کرے گا، سب نے لوگوں کو گھروں سے نکال کر ووٹ ڈالنا ہے، ہم نے مل کر امریکی غلاموں سے ملک کو بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو گھر گھر جاکر لوٹوں کے خلاف نکالنا ہے، اتوار کو الیکشن ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔اگر یہ الیکشن یورپ ، امریکا اور آسٹریلیامیں ہوتا تو ہم صرف لوگوں سے ووٹ لینے کا سوچ رہے ہوتے لیکن ہم سارا وقت ن لیگ ڈاکوؤں کی دھاندلی کو روکنے کا سوچ رہے ہیں۔کیسے جعلی ووٹ ڈالتے ہیں، کیسے ڈبل اسٹمپ لگا تے ہیں، دھاندلی سب سے زیادہ خواتین پولنگ اسٹیشنز پر ہوتی ہے۔

 

پی ٹی آئی خواتین اس دھاندلی کو رکوائیں۔ عورتوں کے پولنگ اسٹیشن پر یہ لوگ پیسے دیتے ہیں، ہم نے مل کر ان کو الیکشن ہرانا۔ نوازشریف نے اقتدار میں رہ کر 18فیکٹریاں بنائیں، اور پیسے معاف کروا لیے، ہمارا مقابلہ شریف خاندان اور ان کے درباریوں الیکشن کمیشن سے ہے، جو ان کے ساتھ ملا ہوا ہے، چیف الیکشن کمشنر خفیہ طریقے سے مریم اور حمزہ ککڑی کو ملتا رہا، ایک مسٹر ایکس لاہور میں بیٹھا ہوا، اس کو حکم ملا ہوا کہ ان چوروں کو الیکشن جتوانا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close