پیٹرول 18روپے سستا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 18 روپے کمی کی سفارش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے سمری تیار کر لی گئی ہے۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمت میں 33 روپے تک کمی کی سفارش کی ہے۔ اوگرا کی سمری کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 33 روپے جبکہ پٹرول کی ف لیٹر قیمت میں 18 روپے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

 

بتایا گیا ہے کہ وزارت پٹرولیم اوگرا کی سمری وزارت خزانہ کو بھیجی گی، پھر وزیر اعظم سے سمری کی منظوری لی جائے گی۔ تاہم ابھی واضح نہیں ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان آج کیا جائے گا یا 15 تاریخ کو۔ اس سے قبل انڈسٹری ذرائع نے توقع ظاہر کی تھی کہ پٹرول 30 اورڈیزل 40 روپے تک سستا ہونے کا امکان ہے۔جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق انڈسٹری ذرائع نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں 12 سے 14 روپے کمی ریکارڈ کی جاچکی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 25 سے 30 روپے فی لیٹر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات میں کمی کیلئے وزارت خزانہ اور وزارت پٹرولیم سے سمری طلب کی تھی۔ اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی جماعتوں کی حکومت کی جانب سے پنجاب کے ضمنی الیکشن سے قبل ووٹرز کو مائل کرنے کیلئے وقتی طور پر پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے وقتی طور پر پٹرول سستا کیا جائے گا، تاہم 17 جولائی کا الیکشن ہو جانے کے بعد حکومت پٹرولیم مصنوعات دوبارہ مہنگی کر دے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں