کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے دی گئی رقم کس اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی؟ عمران خان نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی کو دی گئی رقم جعلی اکاؤنٹس میں منتقل ہوئی۔اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں یہ بات چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں طوفانی بارشوں نے پیپلز پارٹی حکومت کی قلعی کھول دی ہے، سندھ کے عوام پانی میں اور زرداری خاندان کرپشن کے سمندر میں غوطے کھا رہا ہے۔عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ بارش نے ایک بار پھر زرداری خاندان کی 14 سالہ کرپٹ حکمرانی کو بے نقاب کر دیا،

یہ ایک بہترین مثال ہے کہ کس طرح کرپشن گورننس کو برباد کر دیتی ہے۔سابق وزیرِ اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی کو دی گئی یہ رقم دبئی کی جائیدادوں میں لگائی گئی، برائی کے اس گٹھ جوڑ کو اب ختم کیا جانا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی کو دی گئی رقم جعلی اکاؤنٹس میں منتقل ہوئی۔اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں یہ بات چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں طوفانی بارشوں نے پیپلز پارٹی حکومت کی قلعی کھول دی ہے، سندھ کے عوام پانی میں اور زرداری خاندان کرپشن کے سمندر میں غوطے کھا رہا ہے۔عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ بارش نے ایک بار پھر زرداری خاندان کی 14 سالہ کرپٹ حکمرانی کو بے نقاب کر دیا، یہ ایک بہترین مثال ہے کہ کس طرح کرپشن گورننس کو برباد کر دیتی ہے۔سابق وزیرِ اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی کو دی گئی یہ رقم دبئی کی جائیدادوں میں لگائی گئی، برائی کے اس گٹھ جوڑ کو اب ختم کیا جانا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close