لاہور (پی این آئی) ایک اور وزیر نے استعفیٰ دیدیا۔۔ پنجاب کے ایک اور وزیر نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔صوبائی وزیر سردار اویس لغاری اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو بھجوادیا ہے۔ انہوں نے اپنے استعفیٰ میں کہا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہو رہے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے دو وزرا نے استعفے دیے تھے۔ سردار ایاز صادق وفاق جب کہ خواجہ سلمان رفیق پنجاب سے مستعفی ہوئے تھے۔ دونوں وزرا نے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کی خاطر استعفے دیے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں