آرمی چیف کو لوگوں نے بیت اللہ شریف میں دیکھا تو کیا کیا؟ ویڈیو منظر عام پر آگئی

مکہ مکرمہ(پی این آئی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیںجہاں انہیں فریضہ حج کی ادائیگی کی سعادت بھی نصیب ہوئی، بیت اللہ میں حجاج کرام کی طرف سے آرمی چیف کے لیے والہانہ محبت کا اظہار دیکھنے کو ملا اور سیلفیاں لیتے رہے جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے ۔

بوڑھی خاتون کیساتھ موجود ایک نوجوان نے انہیں سیلفی کی درخواست کی تو آرمی چیف نے بھی انکار نہیں کیا اور پھر درخواست کی کہ ’ پاکستان کے لیے دعا کریں‘۔راہ چلتے بھی نوجوان ان کیساتھ سیلفیاں لیتے رہے، سیلفی لینے والے ایک مداح سے جنرل باجوہ نے استفسار کیا کہ آپ کہاں سے ہیں؟ جس پر اس نے بتایا کہ ’اسلام آباد سے‘۔اسی طرح ایک اور ویڈیو میں بھی راہ چلتے جنرل باجوہ کو دیکھا جاسکتا ہے جہاں دونوں اطراف سے لوگوں کو سیلفیاں لیتے دیکھا گیا۔ ساتھ ہی عربی میں بتایا گیا کہ ” سارے پاکستانی ہیں، کوئی مشکل نہیں”۔ اس موقع پر بھی جنرل باجوہ کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ ” پاکستان کے لیے دعا کریں”، کسی نے دعا دی کہ اللہ آپ کو لمبی زندگی دے تو انہوں نے دوبارہ اپنا جملہ دہرایا کہ “پاکستان کے لیے دعا کریں”۔پھر آگے بڑھ گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں