حکومت گرفتار کرنا چاہتی ہے تو۔۔۔عمران خان کا دھماکے دار اعلان

لاہور (پی این آئی )سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت گرفتار کرنا چاہتی ہے تو کر لے مجھے کوئی ڈر نہیں، ان چوروں سے بات کرنے سے بہتر ہے کہ اپوزیشن میں بیٹھ جاؤں ۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئے کہنا تھا کہ میری نیوٹرلز کیساتھ کوئی لڑائی نہیں ،میں ان سے کیوں لڑوں گا۔

 

اس لڑائی میں صرف ملک کمزورہوگا،نیوٹرلز کو کمزور کرنے کا مطلب دشمن کومضبوط کرنا ہے اور میں کبھی بھی دشمن کو مضبوط ہونے کا موقع نہیں دوں گا۔ایک اور سوال کے جواب میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کیساتھ بیٹھنےسےبہترہےاپوزیشن میں بیٹھ جاؤں،ان چوروں سے کبھی اتحادنہیں کروں گا،معیشت کوتباہ کرنیوالوں نے 1100ارب کااین آراولیا ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بیرونی اوراندرونی طاقت کےذریعےکوئی بیک ڈوررابطےنہیں۔عمران خان کا کہنا تھاکہ اس بارحکومت میں ایک ایشورہامختلف چھوٹی جماعتیں بلیک میل کرتی رہیں ،تگڑی حکومت بنے گی تو ملکی معیشت چلے گی ، ان حکمرانوں سے تو کوئی بات کرنے کو تیار نہیں ،صاف اور شفاف الیکشن کے بغیر ملک آگے نہیں ، ضمنی انتخابات میں دھاندلی ہوئی تویہ ملک کا اور نقصان کریں گے ،مجھے کیا ہے میں مزید انتظار کر لوں گا لیکن ملک کا نقصان ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close