اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرین کے لئے بڑے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے سیلاب اور بارشوں سے وفات پانے والوں کے بچوں اور اہل خانہ کی ہنگامی مالی امداد کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرین کے لئے بڑے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے سیلاب اور بارشوں سے وفات پانے والوں کے بچوں اور اہل خانہ کی ہنگامی مالی امداد کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعظم نے سیلاب اور بارشوں سے وفات پانے والے فی فرد کیلئے 10لاکھ روپے کی امداد دینے کا حکم دیا ہے۔اموات پر دی جانے والی امدادی رقم کا 50فیصد وفاقی حکومت جبکہ 50فیصد کی رقم متعلقہ صوبائی حکومتیں فراہم کریں گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں کی بھرپور امداد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں