پاک فوج نے نانگا پربت پر پھنسے دو کوہ پیمائوں کو بچالیا

راولپنڈی (پی این آئی) پاک فوج نے نانگا پربت میں پھنسے دو کوہ پیمائوں کوبچا لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں نے نانگا پربت میں پھنسے دونوں کوہ پیمائوں کو کامیابی سے بچایا اور انہیں گلگت کے قریب جگلوٹ میں پہنچادیا۔

 

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد کے مطابق کوہ پیما شیروز کاشف اور فضل علی گزشتہ روز پاکستان کی دوسری بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کرنے کے بعد واپسی پر 7 ہزار میٹر کی بلندی پر پھنسے تھے۔ شیروز کاشف اور فضل علی کو ریسکیو کرنے میں حکومت آرمی اور سول انتظامیہ نے دن رات محنت کیا۔وزیر اعلی گلگت بلتستان اور چیف سیکریٹری نے ریسکیو آپریشن میں بہترین کواآرڈنیشن پر ڈپٹی کمشنر دیامر اور ان کی پوری ٹیم کو شاباش دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close