ڈرامائی پیش رفت، اینکر عمران ریاض کے حوالے سے جوڈیشل میجسٹریٹ نے کیا حکم جاری کر دیا؟

اٹک (پی این آئی) ایک ڈرامائی پیش رفت کے بع جوڈیشل مجسٹریٹ اٹک نے ٹی وی اینکر عمران ریاض کو کیس سے ڈسچارج کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ گزشتہ رات اٹک کے جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر تنویر نے ریمارکس دیے کہ اینکر عمران ریاض کسی اور مقدمے میں گرفتار نہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔سماعت کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے اینکر عمران ریاض کو کیس سے ڈسچارج کرنے کا آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔یہ بات اہم ہے کہ اٹک پولیس نے اینکر عمران ریاض کو گرفتار کرکے 3 دن کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران ریاض کی گرفتاری سے متعلق درخواست نمٹاتے ہوئے ان کے وکیل کو لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں